جناح اسپتال سمیت کراچی کے 3 بڑے اسپتالوں کو سندھ حکومت کے کنٹرول میں دے دیا گیا جس میں قومی ادارہ برائے امراض قلب اور قومی ادارہ برائے امراض اطفال شامل ہیں۔
وفاقی حکومت نے 3 اسپتال حکومت سندھ کے کنٹرول میں دے دیئے ہیں۔ جناح اسپتال، بچوں کا اسپتال اور این آئی سی وی ڈی (دل کے امراض کا اسپتال) کا کنٹرول سندھ حکومت کو دینے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جناح اسپتال، این آئی سی وی ڈی اور این آئی سی ایچ سندھ حکومت کے زیر انتظام چلیں گے، پی ٹی آئی دور کا تشکیل بورڈ بھی ختم کردیا گیا اسپتال عملہ اور فنانشل معاملات اب سندھ حکومت دیکھے گی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں کراچی کے تینوں اسپتال وفاق نے اپنے کنٹرول میں لیے تھے، لیز معاہدے کے تحت کراچی کے تینوں اسپتالوں کی زمین وفاقی حکومت کے نام رہے گی، سندھ حکومت جناح اسپتال، این آئی سی وی ڈی، اور این آئی سی ایچ میں تقرری اور بھرتیاں کر سکے گی۔