Search
Close this search box.

بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کی میڈل جیتنے پر پاکستان کے محمد یاسر کو فون کرکے مبارکباد

پاکستانی ایتھلیٹ اور ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں جیولن تھرو میں میڈل جیتنے والے پاکستان کے محمدیاسر کو بھارت کے نیرج چوپڑا نے فون کرکے مبارکباد دی ہے۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق نیرج چوپڑا محمدیاسر کے فیوورٹ ایتھلیٹ ہیں اور اس بات کا اعتراف انہوں نے خود جیو نیوز کو دئے گئے ایک انٹرویو میں کیا۔ 

محمدیاسر نے انٹرویو میں بتایا کہ نیرج چوپڑا انکے فیوورٹ ایتھلیٹ ہیں انکے بہت اچھے دوست بھی ہیں۔ ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں جب برونز میڈل جیتا تو نیرج چوپڑا نے خود انہیں فون کیا اور کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

محمدیاسر کا کہنا ہے کہ نیرج چوپڑا کے ٹیلی فون کرنے سے انکی حوصلہ افزائی ہوا اور مستقبل میں مزید کامیابیوں کیلئے بھی متحرک ہوگیا ہوں۔

محمدیاسر کا کہنا ہے کہ ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں انہیں موقع ملا اور فائدہ اٹھایا اور اب وہ کہہ سکتے ہیں کہ میرے کھیل میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے چیمپئن شپ میں ارشدندیم کی کمی محسوس نہیں ہونے دی اور اب انکی نظریں اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرنے پر ہیں جسکے لئے وہ خوب محنت کررہے ہیں۔

محمدیاسر کے مطابق پاکستان اور بھارتی جویلن تھرو کرنے والے ایتھلیٹس میں ٹریننگ کا فرق ہے۔ بھارت کے کھلاڑی بیرون ملک ٹریننگ کرتے ہیں جبکہ ہمارے پاس انٹرنیشنل معیار کے جویلن نہیں ہیں اور نہ ہی ہمارے پاس ٹریننگ کی سہولیات موجود ہیں۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں