سیکیورٹی کیلئے بند کئے گئے ایم اے جناح روڈ اور اسکے اطراف کے تمام راستے کھول دئے گئے

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں یوم عاشور کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کیلئے بند کی جانے والی ایم اے جناح روڈ اور اسکے اطراف کی تمام سڑکیں کھول دی گئی ہیں۔

ایم اے جناح روڈ، صدر، ریگل چوک، پریڈی اسٹریٹ، ٹاور اور اطراف کی سڑکوں اور علاقوں سے کنٹینرز ہٹا دیے گئے ہیں۔ ایم اے جناح روڈ، صدر، کوریڈور تھری آنے اور جانے والے راستوں کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔

اسکے علاوہ جناح برج (نیٹی جیٹی فلائی اوور) کو بھی تمام تر ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ نیٹی جیٹی برج کو تعزیوں کے گزرنے اور سمندر میں ٹھنڈا کرنے کی غرض سے بند کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ یومِ عاشور کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے باعث ان سڑکوں اور علاقوں کو کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا تھا۔ دوسری جانب شہر میں گرین لائن بس سروس کو بھی 3 روز بعد آج بحال کر دیا گیا ہے۔

Spread the love
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts