کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں افسوس ناک حادثہ پیش آیا۔ ٹریفک حادثے کے نتیجے میں میں ماں اور بیٹی جاں بحق ہو گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوار افراد سڑک پر گڑھے کے باعث گر گئے تھے جس کے بعد پیچھے سے آنے والی گاڑی نے موٹرسائیکل پر سوار ماں بیٹی کو کچل دیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں ماں اور بیٹی جاں بحق ہو گئے جن کی شناخت 5 سالہ ارمش اور 30 سالہ نگینہ کے نام سے ہوئی ہے۔