بالی وڈ اداکار سنی دیول کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے شہری ایک دوسرے کے لیے محبت اور امن چاہتے ہیں، لیکن یہ سیاسی کھیل ہے جو لوگوں میں نفرت پیدا کررہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے اداکار سنی دیول نے اپنی نئی فلم ’ غدر 2‘ کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے کے لیے محبت اور امن چاہتے ہیں لیکن سیاسی کھیل لوگوں میں نفرت پیدا کررہا ہے۔
سنی دیول نے مزید کہا کہ عوام نہیں چاہتی کہ ہم ایک دوسرے سے جھگڑا کریں، آخر ہم ایک ہی سرزمین سے ہیں۔ بات انسانیت کی ہوتی ہے۔ دونوں ممالک کے لوگ ایک دوسرے سے لڑائی نہیں چاہتے۔
سنی دیول بھارتی پنجاب کے شہر گورداسپور سے بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ بھی ہیں۔ سنی دیول پاکستان میں کرتارپور راہداری کے افتتاح کے موقع پر پاکستان بھی آئے تھے۔