Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پشاور زلمی کے زیراہتمام ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں اندرون سندھ کے کرکٹرز کے ٹرائلز

پاکستان سپرلیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے زیراہتمام کراچی میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام جاری ہے۔ ٹیلنٹ ہنٹ کے دوسرے روز اندرون سندھ کے کرکٹرز کے ٹرائلز لئے گئے۔

کراچی میں جاری زلمی ٹیلنٹ ہنٹ سندھ کے دوسرے روز اندرون سندھ سے آئے نوجوان کرکٹرز کے ٹرائلز لیے گئے۔ راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی گلبرگ کراچی میں پشاور زلمی صدر انضمام الحق،ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم، کامران اکمل، راشد لطیف، شاداب کبیر، عاصم کمال نے ٹرائلز لیے۔

ڈائریکٹر کرکٹ پشاور زلمی محمد اکرم کا کہنا ہے کہ سندھ کے دیگر شہروں سے آئے نوجوان کرکٹرز بہت ٹیلنٹڈ ہیں۔ کراچی کے ساتھ سندھ کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں کے نوجوان کرکٹرز بھی بہت محنتی ہیں اور ان نوجوان کرکٹرز کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔

محمد اکرم کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی پاکستان کے تمام نوجوان کرکٹر کو صلاحیتوں کے اظہار کا پلیٹ فارم مہیا کررہی ہے، ٹرائلز کے بعد شارٹ لسٹ بچوں کے میچز کرائیں گے ، باصلاحیت کرکٹرز کو کھیل کا سامان اور ہر ممکن مدد بھی فراہم کریں گے۔

محمد اکرم نے کہا ٹرائلز کے بعد ٹیمیں بنائی گیں اور بہترین نوجوان کرکٹرز کو کوچنگ دیں گے، ان ٹرائلز سے نہ صرف پشاور زلمی، پی ایس ایل کو نیاٹیلنٹ ملے گا بلکہ پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ کو بھی فائدہ ہوگا اور کرکٹ کا کھیل مزید فروغ پائے گا

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts