Search
Close this search box.

شاہین شاہ آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹ میں 100 وکٹیں مکمل کرلیں

پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی سینچری کا سنگ میل عبور کرلیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں یہ کارنامہ انجام دیا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہوچکا ہے جسکا پہلا میچ گال کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ ایک برس بعد ٹیم میں واپسی کرنے والے شاہین شاہ آفریدی نے وکٹ حاصل کرنے میں زیادہ دیر نہ لگائی۔

شاہین شاہ آفریدی نے اپنے دوسرے اور مجموعی طور پر میچ کے تیسرے اوور میں نشان مدھوشانکا کو آؤٹ کرکے ٹیسٹ کرکٹ میں 100 وکٹیں مکمل کرلیں۔ مدھوشانکا 4 رنز بناسکے۔

شاہین آفریدی 100 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے والے 19 ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ فاسٹ بولر نے 26 ٹیسٹ میچز میں 100 ٹیسٹ وکٹوں کا سنگِ میل عبور کیا ہے۔

شاہین آفریدی انجری کے ایک سال بعد، دوبارہ سے ٹیسٹ کرکٹ میں واپس آئے ہیں، وہ پچھلے سال سری لنکا میں ہونے والے ٹیسٹ سیریز کے دوران ہی انجری کا شکارہ ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم نے جو پچھلے چھ ٹیسٹ میچز آسٹریلیا اور انگلینڈ کے خلاف کھیلے ہیں، ان میں اسے چار میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ دو میچز ڈرا رہے ہیں۔ اب ٹیسٹ کرکٹ میں اہم بولر سمجھے جانے والے شاہین آفریدی کے آنے سے پاکستان ٹیم کا فاسٹ بولنگ اٹیک مضبوط ہوا ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں