Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

میئرکراچی نے تمام جماعت کے پارلیمانی لیڈرز کااجلاس طلب کرلیا، حافظ نعیم الرحمان کو بھی خط ارسال

میئر کراچی مرتضٰی وہاب نے بلدیہ عظمٰی کراچی کی کونسل کے پہلے اجلاس کی تیاریاں شروع کردیں۔ میئر کراچی نے تمام جماعت کے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس طلب کرلیا۔

میئر کراچی کی جانب سے بلایا گیا پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس کل سہ پہر 3 بجے کمیٹی روم میئر سیکریٹریٹ میں ہوگا۔ اجلاس کیلئے تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈران کو خط ارسال کردئے گئے۔

میئرکراچی مرتضٰی وہاب کی جانب سے جماعت اسلامی کراچی کے امیر اور پارلیمانی لیڈر حافظ نعیم الرحمان کو بھی خط لکھ کر اجلاس میں طلب کیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے نجمی عالم ، تحریک انصاف کے مبشرحافظ الحق، پی ایم ایل این کے فیروزخان ، جمعیت علمااسلام ف کے مفتی خالد اورتحریک لبیک کے رہنما محمد یاسر کو بھی خطوط ارسال کئے گئے ہیں۔

میئر کراچی کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن میں لکھا گیا ہے کہ  اجلاس میں کراچی میں بہترکام کرنے ماحول کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مساٸل اورہم آہنگی پربھی تبادلہ خیال کیاجاٸے گا۔

اجلاس کو پرامن طریقے سے چلانے اورایجنڈا کے مطابق کارواٸی کویقینی بنایاجاٸے۔ سٹی کونسل کا پہلا اجلاس آٸندہ ہفتے بلاٸے جانے کاامکان ہے۔ 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts