پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ بھی اپنے والد لیجنڈری کوہ پیما محمدعلی سدپارہ کے نقش قدم پر چل پڑے۔ ساجد سدپارہ نے کلر ماؤنٹین کھلانے والی چوٹی نانگا پربت کو سر کرلیا۔
ساجد سدپارہ نے نانگا پربت بغیر اضافی آکسیجن کے سر کرکے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ ساجد سدپارہ نے گلگت بلتستان میں واقع 8 ہزار 126 میٹر بلند چوٹی بغیر اضافی اکسیجن کے سرکی، نانگا پربت دنیا کی 9ویں بلند ترین چوٹی ہے۔
ساجد سدپارہ بغیر اضافی آکسیجن کے 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی 14 چوٹیوں میں سے 6 چوٹیاں سرکرچکے ہیں۔ ساجدسدپارہ پاکستان کے عظیم کوہ پیما محمدعلی سدپارہ کے بیٹے ہیں۔
محمدعلی سدپارہ موسم سرما میں دنیا کی دوسری بلندترین چوٹی کے ٹو کو سر کرنے کے دوران جاں بحق ہوگئے تھے۔ ساجد سدپارہ نے ہی برفانی پہاڑ پر اپنے والد کے جسد خاکی کو تلاش کیا تھا اور پھر پہاڑ پر ہی تدفین کردی تھی۔