مسلسل کئی دنوں تک انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر میں اضافے کے بعد آج اچانک ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی آئی۔ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں بڑی کمی دیکھی جارہی ہے۔ ڈالر 27 روپے سستا ہونے کے بعد 300 سے بھی کم ہوگیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 290 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔
انٹربینک میں بھی آج کاروبار کے آغاز سے ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی اور اسکی قیمت میں 37 پیسے کمی ہوئی۔ انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 10 پیسے پر ٹریڈ ہورہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا جو کچھ دیر بعد ہی منفی میں تبدیل ہو گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 30 پوائنٹس کی کمی سے 41 ہزار 299 پر آ گیا۔ گزشتہ روز 100 انڈیکس 41 ہزار 330 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔