کراچی میں گندم کی ترسیل اور آٹے کی قلت، چیف سیکریٹری اور محکمہ خوراک کو نوٹس جاری

کراچی میں گندم کی ترسیل اور آٹے کی قلت شدت اختیار کرگئی۔ شہرقائد میں آٹے کی قلت کا معاملہ عدالت پہنچ گیا۔ چیف سیکٹری اور محکمہ خوراک کو نوٹسز جاری کردئے گئے۔

سندھ ہائی کورٹ نے فلور ملز ایسوسی ایشن کی گندم کی فراہمی روکنے کے خلاف درخواست پر چیف سیکریٹری اور محکمہ خوراک کو نوٹسز جاری کردیئے۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو فلور ملز ایسوسی ایشن کی گندم کی فراہمی روکنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل کا موقف تھا کہ کراچی کی فلور ملز کو حکومت سندھ کی جانب سے سخت پابندیوں کا سامنا ہے۔ ضلعی اور صوبائی سطح پر طلب کے حساب سے گندم فراہم نہیں کی جارہی۔ 

کراچی میں 90 سے زائد فلور ملز ویران پڑی ہیں۔ گندم طلب کے حساب سے نہ ملنے کی وجہ سے اس وقت کراچی میں سب سے زیادہ مہنگا فروخت کیا جارہا ہے۔ سندھ حکومت کو بلا تعطل گندم کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے چیف سیکریٹری اور محکمہ خوراک کو 31 مئی کے لیے نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts