پاکستان کے نامور ادیب اور دانشور انور مقصود نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نیلسن منڈیلا اور امام خمینی سے تشبیہ دی ہے۔
انور مقصود نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ عمران خان کو اگر سزا ہوئی تو وہ نیلسن منڈیلا بن جائیں گے اور اگر ملک سے باہر چلے گئے تو امام خمینی بن جائیں گے۔ عمران خان کو اب کوئی چیز سیاسی نقصان نہیں پہنچاسکتی۔
یوٹیوب پر پوڈکاسٹ انٹرویو میں انور مقصود نے عمران خان سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان مقبول ہیں بالخصوص نوجوانوں میں انہیں مقبولیت عروج پر ہے۔
انور مقصود کا کہنا تھا کہ اب عمران خان اب سیاست میں ہوں یا نہ ہوں ملک کے بیشتر نوجوان انکے ساتھ ہیں۔ انور مقصود نے کہا عمران خان مقبول ضرور ہیں لیکن پہلے کے مقابلے میں انکی مقبولیت میں کمی آئی ہے۔
انور مقصود نے بتایا کہ ایک وقت تھا کہ عمران خان کی مقبولیت اتنی زیادہ تھی کہ لوگ بچوں کی پیدائش پر اسکا نام عمران ہی تجویز کرتے تھے، انور مقصود کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران عمران خان سے پوچھا کہ آپکی مقبولیت کم کیوں ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ حالات پہلے جیسے نہیں رہے۔
پاکستانی ادیب اور لکھاری انور مقصود نے بتایا کہ انہوں نے عمران خان کو مشورہ بھی دیا تھا کہ وہ عوام میں جائیں، جلسے کیلئے جاتے وقت موٹروے کے بجائے جی ٹی روڈ کا استعمال کریں، ڈھابوں پر رک چائے پئیں اور عوام کے ساتھ گھلیں ملیں، بڑی گاڑی کے بجائے چھوٹی گاڑی کا استعمال کریں جس پر عمران خان نے انہیں کہا کہ سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے وہ یہ نہیں کرسکتے۔
انور مقصود کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کوئی چیز سیاسی نقصان نہیں پہنچاسکتی انکو سزا ہوئی تو وہ نیلسن منڈیلا بن جائیں گے اور اگر ملک سے باہر گئے تو امام خمینی بن جائیں گے۔
انور مقصود نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ بھی تھوڑا خیال کریں، پنجاب میں غریب عوام بھی ہے اور تقریبا ً ہر دوسرے گھر میں فوج کا کوئی نہیں کوئی بندہ مل جاتا ہے جیسے سپاہی وغیرہ، ان ہی لوگوں سے عمران خان کو ووٹ چاہیں تو انہیں کوئی حق نہیں پہنچتا کہ فوج پر اس طرح کھلے عام تنقید کریں