کراچی میں ایک ہفتے کے دوران 1 ہزار سے زائد ملزمان گرفتار، 52 موٹرسائیکلیں اور 3 گاڑیاں برآمد

کراچی پولیس نے ایک ہفتے کے دوران کی جانے والی کارروائیوں اور پکڑے جانے والے ملزمان سے متعلق اعداد و شمار کردئے۔ ایک ہفتے کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ایک ہزار زائد ملزمان دھر لئے گئے۔

کراچی پولیس کی جاری کردہ معلومات کے مطابق شہر میں انسداد جرائم کے دوران ڈاکوؤں سے ضلعی پولیس کے 23 مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں 31 زخمی ڈاکوؤں سمیت 40 ڈاکوؤں کو گرفتارکیا گیا۔

گرفتار ملزمان سے 31 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ، کار اور 17 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں جبکہ برآمدہ اسلحہ کو فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ ذونز میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 1149 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔

پولیس کیجانب سے منشیات کیخلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 70 کلو 80 گرام چرس، 01 کلو 364گرام آئس،  142 شراب کی بوتلیں اور ہیروئن  برآمد کی گئی۔ گرفتار اسٹریٹ کرمنلز سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 135 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن تحویل میں لیا گیا۔

کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر  چھینی اور چوری شدہ 52 موٹرسائیکلیں اور 03 گاڑیاں برآمد کرکے تحویل میں لی گئیں۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts