Search
Close this search box.

پی ٹی آئی نے کراچی جلسہ کیلئے ٹریفک روٹ پلان جاری کردیا

پاکستان تحریک انصاف نے کراچی میں 16 اپریل بروز ہفتہ کی رات جلسے کے لیے ٹریفک روٹ پلان جاری کردیا ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے جلسے میں شرکت کیلئے آنے والوں کی آسانی کیلئے روٹ پلان کا نقشہ جاری کیا ہے۔

 

جلسے میں شرکت کیلئے آنے والوں کی گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے 4 مقامات پر انتظامات کئے گئے ہیں۔ پارکنگ کیلئے نشتر پارک ، چائنہ گراؤنڈ کشمیر روڈ اور کے جی اے گراؤنڈ استعمال کیا جائے گا۔ جبکہ مزار قائد کے وی آئی پی گیٹ پر بھی پارکنگ کے انتظامات ہوں گے جو صرف وی آئی پیز کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

 

جلسہ گاہ آنے والی فیملیز کیلئے شاہراہ قائدین سوسائٹی سگنل کا روٹ استعمال کیا جائے گا۔ فیملیز کیلئے سوسائٹی سگنل سے شٹل سروس چلائی جائے گی۔ جو شرکاء کو جلسہ گاہ تک لے کر آئے گی اور اختتام پر واپس بھی چھوڑے گی۔

 

گلشن اقبال اور گلستان جوہر سے آنے والے افراد یونیورسٹی روڈ استعمال کریں گے۔ ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک کی روانی جاری رہے گی۔ ایم اے جناح روڈ ، پیپلز چورنگی سے جلسے کے شرکاء شاہراہ قائدین تک پیدل آسکیں گے۔

 

واضح رہے پاکستان تحریک انصاف نے 16 اپریل بروز ہفتہ رات نو کراچی میں مزار قائد سے متصل باغ جناح گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کااعلان کیا ہے۔ جلسے سے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان خطاب کریں گے۔

 

 

 

 

 

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں