مینو بند کریں
Search
Close this search box.

عدالت کا ایف آئی اے کو پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ورکرز کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر ایف آئی اے کو سوشل میڈیا ورکرز کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا گیا۔

 

پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس کے گھروں پر چھاپوں کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس اطہرمن اللّٰہ نے سماعت کی، علی نواز اعوان کے وکیل فیصل چوہدری ایڈوکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

 

وکیل نے کہا کہ جب حکومت تبدیل ہوئی تو ہمارے ورکرز کے خلاف کاروائیاں شروع ہو گئیں، سوشل میڈیا ہیڈ ڈاکٹر ارسلان خالد کے گھر پر ایف آئی اے نے دو ریڈ کئے ، ان پر کیا الزام اور ایف آئی آر ہے کس قانون کے تحت ریڈ ہوا کچھ نہیں پتہ۔

 

سلام آباد ہائی کورٹ نے ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا اور سیاسی جماعتوں کے ورکرز و سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ ایف آئی اے کسی طور بھی سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کو ہراساں نا کرے۔

 

چیف جسٹس نے مسکراتے ہوئے وکیل چوہدری سے مکالمہ کیا کہ اگر یہ درخواست آپ کل رات کو بھی لے آتے تو ہم سن لیتے۔

 

واضح رہے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد ، آئی جی پنجاب، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی ایف آئی اے سائبر ونگ کو فریق بنایا گیا تھا۔

 

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں