صدر مملکت کا 90 روز میں انتخابات کروانے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو عام انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے خط لکھ دیا ہے۔ ایوانِ صدر کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی توڑنے کے 90 دن میں الیکشن کرانے کی تاریخ دینے کا کہا گیا ہے۔

 

الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 548 (اے) اور آرٹیکل 224 (2) کے تحت صدر عام انتخابات کی تاریخ مقرر کریں گے۔

 

واضح رہے 3 اپریل کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو غیرملکی سازش قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا۔

 

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے فوری بعد وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے صدر کو سمری ارسال کر دی ہے اور پھر صدر ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کر دی تھی۔

 

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے نگراں وزیراعظم کے تقرر کے لئے مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف کو خط بھی لکھا گیا ہے۔ شہباز شریف قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تھے۔

 

نگراں وزیراعظم کے لئے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ریٹائرڈ چیف جسٹس گلزار احمد کا نام تجویز کیا گیا ہے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے اب تک کوئی نام تجویز نہیں کیا گیا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts