وزیراعظم عمران خان کی نوجوانوں سے سڑکوں پر آنے اور احتجاج کرنے کی اپیل

وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نوجوانوں سے ملک بھر میں پرامن احتجاج کی اپیل کردی۔ وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہا ہےکہ اپنے مستقبل کے لیے کل سڑکوں پر آکر احتجاج کریں۔


وزیراعظم عمران خان نے قوم سے براہ راست ٹیلی فون کے ذریعے بات چیت سے قبل نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت فيصلہ کن موڑ پر ہے، يہ مستبقل کی جنگ ہے، قوموں کو فیصلہ کرنا پڑتا ہے کہ تباہی کے راستے پر جانا ہے یا اس راستے پر جانا ہے جو مشکل اور آزمائش سے بھرا ہو۔


وزیراعظم نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ اس سازش کے خلاف اپنے مستقبل کے لیے احتجاج کریں۔ اگر سازش کامیاب ہوگئی تو کوئی بھی باہر کی قوت ناپسند پاکستانی حکومت کو پیسوں کے ذریعے گرادے گی۔


وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نوجوانوں کو فیصلہ کرنا ہے، لیکن اگر آپ چپ کر بیٹھیں گے تو آپ برائی کی طرف ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ احتجاج پرتشدد نہیں بلکہ پرامن ہونا چاہیے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف سازش ہے، اس کے دستاویزات قومی سلامتی کمیٹی میں بھی دیکھ لی گئی ہے۔  
Spread the love
جواب دیں
Related Posts