رہائشی علاقوں میں گاڑیوں کا گیراج چلانے پر سندھ حکومت کو نوٹس جاری

سندھ ہائی کورٹ میں رہائشی علاقوں میں گاڑیوں کا گیراج چلانے کے کیس سے متعلق سماعت ہوئی۔ عدالت نے سندھ حکومت سے جواب طلب کرلیا۔


 

درخواست گزار کے وکیل عبدالصمد خٹک ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ پاکستان ریلوے ایمپلائز سوسائٹی میں گاڑیوں کا گیراج چلایا جارہا ہے۔ گلشن اقبال تیرہ ڈی میں واقع ریلوے ایمپلائز سوسائٹی صرف رہائشی علاقہ ہے۔


 

عبدالصمد ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایاکہ رہائشی علاقے میں گاڑیوں کے گیراج سے متعلق متعلقہ حکام کو بھی شکایت جمع کروائی گئی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔


 

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ رہائشی علاقے میں گاڑیوں کا گیراج ختم کرنے کا حکم دیا جائے ۔ جس پر سندھ ہائی کورٹ نے سندھ بلڈنگ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر اور سندھ حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts