Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

فروری میں کراچی کے شہری 2199 موبائل اور 4486 موٹرسائیکل سے محروم

پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں نہ تھم سکیں۔ 2022 کا دوسرا مہینہ بھی کراچی کے شہریوں پر بجلی بن کر گرا۔ سی پی ایل سی نے ماہ فروری میں لوٹا ماری کے واقعات کے اعداد و شمار جاری کردئے۔

 

سی پی ایل سی کے اعداد و شمار کے مطابق فروری 2022 میں بھی جرائم میں کمی نہ آئی۔ کراچی میں فروری کے مہینے میں موبائل فون چھیننے کی 2199 وارداتیں ہوئیں جبکہ جنوری میں یہ تعداد 2499 تھی۔

 

فروری میں موٹرسائیکل چوری کی 4081 وارداتیں ہوئیں جبکہ جنوری میں موٹرسائیکل چوری کی 3908 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

 

گزشتہ ماہ موٹرسائیکل چھیننے کی 405 وارداتیں ہوئیں جبکہ جنوری میں یہ تعداد 419  تھی، فروری میں گاڑیاں چھیننے کی 15 وارداتیں ہوئیں اور گاڑی چوری کی 171 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

 

واضح رہے گزشتہ ماہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے دوران شہریوں کو قتل کرنے کی واردات میں بھی اضافہ ہوا۔ رواں سال اب تک 15 سے زائد شہری مختلف وارداتوں کے نتیجہ میں قتل کئے جاچکے ہیں۔

 

کراچی میں فروری کے مہینے میں سماء ٹی وی سے تعلق رکھنے والے صحافی اطہر متین کو بھی جرائم پیشہ افراد نے قتل کردیا تھا۔ جسکے بعد پولیس نے قتل کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرنے اور دوسرے کو پولیس مقابلہ میں مارنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts