Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں 7500اسٹریٹ کرمنلز سرگرم، ایڈیشنل آئی جی کی وزیراعلی سندھ کو بریفنگ

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے زیر صدارت کراچی میں امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، پرنسپل سیکریٹری، سیکریٹری داخلہ اور ڈی آئی جیز شریک ہوئے۔


ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے وزیراعلی سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہر میں 7500 ایسے اسٹریٹ کرمنلز موجود ہیں جو بار بار کرائم کرتے ہیں۔ یہ جرائم پیشہ افراد یا تو مفرور ہیں یا ضمانت پر باہر ہیں۔


وزیراعلی سندھ نے اسٹریٹ کرمنلز کی ای ٹریکنگ کے حوالے سے مشیر قانون سے قانون سازی کے حوالے سے پوچھا تو انکا کہنا تھاکہ ڈرافٹ قانون تیار ہے اس میں ضروری درستگیاں کی جارہی ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے اگلے کابینہ کے اجلاس میں قانون کاڈرافٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔


مرادعلی شاہ نے آئی جی سندھ اور مشیرقانون کو ہائی پروفائل کیسز کیلئے اچھے وکلاء کا پینل تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعلی سندھ نے آئی جی پولیس اورایڈیشنل آئی جی کو کہا کہ کراچی میں پیٹرولنگ میں بھی اضافہ کیا جائے۔


ایڈیشنل آئی جی نے وزیراعلی سندھ کو آگاہی دیتے ہوئے بتایاکہ گزشتہ دو ماہ میں اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ 143 انکاؤنٹر کئے گئے جس میں پندرہ اسٹریٹ کرمنلز مارے گئے جبکہ 147 زخمی ہوئے۔ 1446 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔


وزیراعلی سندھ نے کہا کہ انہیں اسٹریٹ کرائم سے پاک شہر چاہئے۔ انہوں نے پولیس کو ہرقسم کے وسائل دئے ہیں۔ جو پولیس افسر کام نہ کرے اسے فارغ کردیا جائے۔وزیراعلی سندھ نے روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولنگ اور کاروائیوں کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کردی۔


مرادعلی شاہ نے نشے کے عادی افراد کو اٹھاکر گلش معمار میں بحالی مرکزپر رکھنے اور انہیں وہاں تمام سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts