حکومت کی صرف 5فیصد ٹیکس ریٹ پر کالا دھن سفیدکرنے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے حکومت کے تیسری ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا آرڈینس جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ آرڈینس کی سمری کے مطابق صرف پانچ فیصد ٹیکس ریٹ پر اب کالادھن سفید کیا جاسکتا ہے۔


ٹیکس ریٹ کی ادائیگی پر کالادھن سفید کرنے والوں سے ان کے ذرائع آمدن نہیں پوچھے جائیں گے۔ سمری کے مطابق سرمایہ کار ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کیلئے نئی کمپنی بنائے گا۔ اس ایمنسٹی اسکیم سے دسمبر 2022 تک فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔


آرڈینس سمرہ کے مطابق نئے یونٹ کے ذریعے جون 2024 تک کمرشل پیداوار شروع کردی جائے گی۔ ایمنسٹی اسکیم میں بیمار صنعتی یونٹس کے لئے تین سال کی ٹیکس مراعات بھی شامل ہیں۔


سمری کے مطابق بیرون ملک پاکستانی غیرملکی اثاثے سرمایہ کاری کیلئے بھیجتے ہیں تو پانچ سال کے لئے ٹیکس چھوٹ ہوگی۔سمری کے مطابق گزشتہ 3سال سے نقصان والی کمپنیوں کو صحت مند صنعتی یونٹ خرید سکتا ہے اور کمپنی کو منافع بخش بنانے پر کمپنی کو 3 سال کی ٹیکس چھوٹ ہوگی۔
Spread the love
جواب دیں
Related Posts