شہرقائد کے سب سے قدیم علاقے لیاری میں بہار کالونی کی ایک عمارت میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں عمارت میں زیر رہائش 4 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمارت میں دھماکہ گیزر کے پھٹنے کے باعث ہوا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس نفری جائے حادثے پر پہنچی اور جھلسے افراد کو عمارت سے نکال کر سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
زخمی ہونے والوں میں 40 سالہ جمیلہ سجاد، 20 سالہ ثوبیہ شہزاد، 30 سالہ فرحت شعیب، 45 سالہ عظمیٰ شہزاد، 20 سالہ حسنین شہزاد اور حنین شہزاد شامل ہیں۔
کچھ روز قبل ہی کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں بھی گھر میں گیس لیکج سے دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔