سال 2022 میں بھی مخصوص افراد حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے

سعودی وزارت حج و عمر نے 2022 کی حج پالیسی سے متعلق اہم اعلان کیا ہے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق اس سال صرف مخصوص ویزا اور مستقل اقامہ ہولڈر ہی حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔

 

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جاری کردہ پالیسی کے مطابق حج کے لئے جانے والے افراد کو کورونا ویکسین بھی لازمی لگوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو حج کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

 

سعودی عرب کے وزارت حج و عمرہ کے مطابق وہ تمام افراد جو وزٹ یا ورکنگ ویزا کے حامل ہیں وہ اس سال بھی حج کی سعادت حاصل نہیں کرسکیں گے۔

 

واضح رہے 2020 میں دنیا بھر میں کورونا وائرس سامنے آنے کے بعد متعدد پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔ کورونا کے پیش نظر ہی حج کے لئے آنے والے افراد کی تعداد محدود کی گئی تھی۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts