Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پی ایس ایل کو بدنام کرنے کی کوشش، پی سی بی نے جیمز فالکنر پر پابندی عائد کردی

آسٹریلوی کرکٹر جیمز فالکنر کے الزمات کا پی سی بی نے جواب دے دیا۔ جیمز فالکنر پر غلط بیانی کرنے،  پاکستان سپرلیگ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے اور ہوٹل میں ہنگامہ آرائی کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔ جیمز فالکنر کو مستقبل میں پی ایس ایل میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ تمام فرنچائزز نے پی سی بی کے فیصلہ کی حمایت کردی۔



جیمز فالکنر کے معاملہ پر پی سی بی نے تفصیلی اعلامیہ جاری کردیا۔ جس میں جیمز فالکنر کے رویے، عدم ادائیگی اور بدسلوکی کی رویے کی مذمت کرتے ہوئے تمام الزمات کو مسترد کردیا گیا۔ پی سی بی کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان سپرلیگ کے 7 سالوں میں کسی نے بھی معاہدے سے متعلق شکایت نہیں کی۔



جیمز فالکنر ماضی میں دیگر فرنچائز ٹیموں کے ساتھ بھی بدانتظامی کے واقعات میں ملوث رہے ہیں۔ جیمز فالکنر کو انکے معاہدے کی ستر فیصد ادائیگی کی جاچکی ہے اور باقی کی رقم بھی ایونٹ مکمل ہونے کے بعد ادا کردی جائے گی۔ آسٹریلوی کرکٹر کو انکے انگلینڈ کے آف شور اکاؤنٹ میں رقم منتقل کی گئی۔ 



رقم منتقلی کے بعد جیمز فالکنر نے آسٹریلیا میں موجود آن شور اکاؤنٹ میں ڈوپلیکیٹ منتقلی کیلئے ضد کی۔ فالکنر نے دھمکی دی کہ ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو وہ میچ نہیں کھیلیں گے۔ آسٹریلوی کرکٹر کے  ایجنٹ نے اس رویہ پر معذرت بھی کی مگر فالکنر کا رویہ انتہائی نامناسب تھا۔



ہوٹل چھوڑتے وقت فالکنر نے جان بوجھ کر املاک کو نقصان پہنچایا۔ ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کرنے پر جیمز فالکنر نے ہوٹل انتظامیہ کو نقصان کے ازالے کا جرمانہ ادا کیا۔ ائرپورٹ پر بھی فالکنر نے امیگریشن حکام سے  بھی بد تمیزی کی۔ 



پی ایس ایل سیون میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے جیمز فالکنر نے آج دوپہر سوشل میڈیا پر منفی پیغام دے کر پاکستان سپرلیگ کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔ جیمز فالکنر نے ٹوئیٹر پیغام میں لکھا کہ وہ پی ایس ایل مذید نہیں کھیلیں گے۔ 



فالکنر نے الزام لگایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے انکا معاہدہ پورا نہیں کیا گیا۔ انکے ساتھ مسلسل جھوٹ بولا گیا اور تضحیک آمیز رویہ اختیار کیا گیا۔ وہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی میں مدد کرنا چاہتے تھے لیکن اب مزید نہیں کھیل سکتے۔



جیمز فالکنر کی ہوٹل میں نشے کی حالت میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی تصاویر بھی سامنے آگئیں۔  جیمز فالکنر نے آج صبح ہوٹل میں ہنگامہ آرائی کی۔ فاکنر کے شور شرابے سے تمام کھلاڑی لابی میں جمع ہوگئے۔ آسٹریلوی کرکٹر نے کمرے سے باہر نکل کر فانوس پر اپنا ہیلمٹ بھی مارا۔ فالکنر نے اپنا سامان لابی میں پھینکا بھی شروع کردیا۔ ہوٹل عملہ کے روکنے پر فالکنر نے مزاحمت کی۔ 
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts