ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں گرفتار ایم کیوایم لندن کے 2 کارکن بری

انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار کئے جانے والے ایم کیوایم لندن کے 2 کارکنان کے ٹارگٹ کلنگ کیس کا فیصلہ سنادیا۔ دونوں ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا گیا۔

 

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے فیصلہ میں کہا ہے کہ استغاثہ ملزمان کے خلاف شواہد پیش نہیں کرسکا۔ اصغرامام اور شکیل بنارسی پر جرم ثابت نہیں ہوسکا۔ ملزمان کسی اور مقدمات میں نامزد نہیں ہیں تو انہیں رہا کردیا جائےگا۔

 

اصغرامام اور شکیل بنارسی کے وکیل عابدزمان کا کہنا تھا کہ انکے موکلین بےقصور ہیں۔ دونوں کے خلاف سیاسی انتقامی کاروائی کی بنیاد پر مقدمہ بنایا گیا تھا۔

 

پولیس کے مطابق اصغرامام اور شکیل بنارسی اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر انچارج تھے۔ ملزمان نے ایم کیوایم کی اعلیٰ قیادت کی ہدایت پر سیکٹرین قتل کئے۔ واضح رہے دونوں ملزمان پر جون 2012 میں میٹھادر میں محمدانیس کو قتل کرنے کا الزام تھا۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts