سوشل میڈیا پر شزا اور فضا کیوں وائرل ہوئیں ؟

اگر آپ سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں تو آج دو نام ضرور دیکھیں ہوں گے ۔ وہ ہیں شزا اور فضا۔ ٹوئیٹر پر دونوں کے نام ٹاپ ٹرینڈ کررہے ہیں اور دونوں کے نام کے ساتھ بے تحاشہ میم بھی بن رہے ہیں۔ لیکن کیا آپ دونوں کو جانتے ہیں کہ یہ شزا اور فضا کون ہیں اور کیوں انکے نام ٹوئیٹر پر ٹرینڈ کررہے ہیں ؟

فکر نہ کریں ہم آپکو حقیقت بتاتے ہیں اور شزا اور فضا کے بارے میں بھی بتاتے ہیں۔ دراصل شیزا اور فضا ایک پاکستانی ڈرامے کے دو کردار ہیں۔ 2020 میں نجی ٹی وی چینل پر جڑوا کے نام سے نشر ہونے والے ڈرامے میں شزا اور فضا دو جڑوا بہنیں تھیں اور اسی ڈرامہ کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے اور پھر اسی کلپ کو دیکھ کر دیگر میم بنی ہیں۔


لیکن اس کلپ میں ایسا کیا تھا جو سب حیران ہیں ؟ اصل میں جڑواں بہنوں شزا اور فضا کی دو بھائیوں زین اور فراز سے شادی ہوتی ہے۔ شادی سے پہلے دونوں بہنوں نے اپنے شوہر کو نہیں دیکھا ہوتا۔ ڈرامہ میں شادی کرنے والے ایک لڑکے سے اسکی پھپو کی بیٹی پیار کرتی ہے اور کسی اور سے شادی ہونے پر بدلہ لیتی ہے۔ شادی کی رات کو دلہنوں کے کمروں کو تبدیل کردیتی ہے۔ 

وائرل ہونے والے کلپ میں یہی دکھایا گیا ہے کہ شادی کی رات دلہن باہر نکلتی ہے اور اسے معلوم ہوتا ہے کہ اسکا دولہا اصل میں اسکا بہنوئی ہے۔ کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک دلہن کو شادی کی پہلی رات پر اپنے دولہا سے منھ دکھائی کا تحفہ قبول کرتے دکھا جا سکتا ہے، دلہن کی تعریف کرتے کرتے جب دولہا دلہن کو مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے کہ ایک بات بتاؤ فضا جس کے بعد دلہن نے جھٹک کر اپنا ہاتھ چھڑوا لیا اور جواب دیا کہ میں فضہ نہیں بلکہ شزا ہوں۔۔ لوگوں نے بھارتی چینل اسٹار پلس کے ڈرامہ سے تشبیہ دی اور اس کلپ پر بے تحاشہ میم بن چکے ہیں۔ 
Spread the love
جواب دیں
Related Posts