پاکستان سپرلیگ میں کراچی کنگز کے اسٹار فاسٹ باؤلر محمدعامر ہیمسٹرنگ انجری کے باعث لیگ کے ابتدائی 3 میچز میں شرکت نہیں کرسکے لیکن فاسٹ باؤلر نے بلاآخر انجری سے چھٹکارا پالیا ہے ۔ محمدعامر اگلے میچ میں سلیکشن کے لئے دستیاب ہوں گے۔
انجری سے صحتیاب ہونے کے بعد محمدعامر نے کراچی کنگز کے پریکٹس سیشن میں بھی حصہ لیا اور بھرپور ردھم کے ساتھ باؤلنگ کی۔ محمدعامر نے پریکٹس سیشن میں مشقیں کرکے کے میچ فٹنس حاصل کرنے کی کوشش کی۔
پی ایس ایل 7 میں کراچی کنگز کی ٹیم مشکلات کا شکار ہے۔ لیگ کے ابتدائی تینوں میچز میں کراچی کنگز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ لیکن محمدعامر کے فٹ ہونے کے بعد کراچی کنگز کے مداحوں نے اگلے میچ میں اپنی ٹیم سے جیت کی امیدیں لگالی ہیں۔
پی ایس ایل 7 میں کراچی کنگز کا اگلا میچ پشاور زلمی کے خلاف ہے۔ یہ میچ 4 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ میں محمدعامر کی ٹیم میں واپسی کا امکان ہے۔