کورونا وائرس بےقابو، کراچی کی نصف آبادی نے ویکسین ہی نہیں کروائی

پاکستان کےسب سے بڑے شہرمیں کورونا وائرس بےقابو ہوتا جارہا ہے لیکن شہر کی آبادی کا بڑا حصہ  ویکسین لگوانے کےلئے تیار نہیں ہے۔ سندھ حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق کراچی کی نصف آبادی نے تاحال کورونا ویکسین نہیں لگوائی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مشیر، سندھ حکومت کے ترجمان اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے سوشل میڈیا پر کراچی میں کورونا ویکسین کے اعداد و شمار  تفصیلات جاری کرتے ہوئے شہریوں سے ویکسین لگوانے کی اپیل کی۔

شہرقائد میں  12 سال کی عمر سےزائدآبادی 1 کروڑ 28 لاکھ 51 ہزار 276 ہے ۔ جس میں سے 60 لاکھ 49ہزار685 افراد نے اب تک کورونا ویکسین کی ایک بھی خوراک نہیں لی ہے۔شہر میں موجود صرف 43.10 فیصد افراد ہی کورونا کی مکمل ویکسینیشن کرواچکے ہیں۔

اعداد وشمار کے مطابق کورونا ویکسین لگوانے کے لئے اہل افراد میں سےصرف 55 لاکھ 39ہزار 44 افراد نے ویکسین کی مکمل خوراک لی ہے جبکہ 68لاکھ 1 ہزار 591 افرادنے ویکسین کی صرف ایک خوراک لی ہے۔جسکا تناسب 52.93فیصد بنتا ہے۔

کراچی کے ضلع ویسٹ کیماڑی میں کورونا ویکسین لگوانے کا تناسب سب سے کم ہے ، ضلع ویسٹ میں صرف22.15فیصد افراد نے مکمل ویکسینیشن کروائی ہےجبکہ31.89 فیصد افراد ویکسین کی ایک خوراک لے چکے ہیں۔ ضلع ویسٹ کیماڑی میں 30لاکھ 6759 افراد کورونا ویکسین لگوانے کے اہل ہیں ۔ 20لاکھ 47ہزار 917 افراد نے ویکسین کروائی ہی نہیں۔ 9 لاکھ 58ہزار842 افراد نے ایک خوراک لی ، 6لاکھ 65ہزار855 افراد نے مکمل  ویکسین کروائی۔

کراچی میں سب سے کم ویکسین لگوانے والوں میں ضلع سینٹرل دوسرے نمبر پر ہے جہاں صرف 26.69 فیصد لوگ ہی ویکسین کی مکمل خوراک لے چکے ہیں۔ ضلع سینٹرل میں  موجود ویکسین لگوانے کے لئے اہل  24 لاکھ 63 ہزار 765 افراد میں سے6 لاکھ 57 ہزار 548 افراد مکمل ویکسینیشن کرواچکے ہیں۔ ایک خوراک لینے والوں کی شرح 35.50 فیصد ہے۔ 8 لاکھ 74 ہزار 547 افراد نے ایک خوراک لی ہے ۔ جبکہ 15 لاکھ 89 ہزار 218 افراد نے تاحال ویکسین نہیں لی ۔  

ضلع کورنگی میں 12 سال سے زائد عمر کے  20لاکھ 95ہزار 296 افراد بستے ہیں۔ ان میں سے 11 لاکھ  76 ہزار 666 افراد اب تک ویکسین لگوانے سے عاری ہیں۔ 9لاکھ 18 ہزار 630 افراد کورونا ویکسین کی ایک خوراک لے چکے ہیں جسکا تناسب 43.84 فیصد بناجبکہ مکمل ویکسین لینے والے افراد کی تعداد لاکھ 17ہزار 778 ہے جسکا تناسب 29.48 فیصد بنا۔

ضلع ایسٹ میں  موجود 23لاکھ 23ہزار 327 افراد میں سے 6 لاکھ 16 ہزار 380 افراد نے  ویکسین کی ایک بھی خوراک نہیں لی ہے۔ 17 لاکھ 6 ہزار 947 افراد ایک خوراک جبکہ 14 لاکھ 30 ہزار  657 افراد  ویکسین کی مکمل خوراک لے چکے ہیں۔ ضلع ایسٹ میں ویکسین کروانے والوں کی شرح 61.58 فیصد ہے جبکہ ایک خوراک لینے والوں کی شرح 73.47 فیصد ہے۔

ضلع ملیر میں کورونا ویکسین لگوانے کے لئے اہل آبادی 14 لاکھ 76 ہزار 68 ہے ۔ ضلع ملیر میں 63.36 فیصد لوگ مکمل ویکسین کرواچکے ہیں انکی تعداد 9 لاکھ 35 ہزار 225 ہے۔ ایک خوراک لینے والوں کی تعداد 8 لاکھ 80 ہزار 162 ہے انکی شرح 59.63 ہے۔ ضلع ملیر میں موجود 5 لاکھ 95 ہزار 906 افراد اب بھی ویکسین  نہیں کرواسکے ہیں۔

کراچی کے ضلع ساؤتھ میں کورونا ویکسین لگوانے کا تناسب سب سے زیادہ ہے جہاں 82.90 فیصد لوگ ویکسین کی مکمل خوراک لے چکے ہیں جبکہ 98.41 فیصد افراد نے ویکسین کی ایک خوراک لی ہے۔ ضلع ساؤتھ میں موجود 12 سال کی عمر سے زائد 14 لاکھ 86 ہزار 62 افراد میں سے صرف 23 ہزار 599 افراد نے اب تک ویکسین نہیں کروائی ہے۔ 14 لاکھ 62 ہزار 463 افراد کو ایک ویکسین لگ چکی ہے جبکہ مکمل ویکسینیٹڈ افراد کی تعداد 12 لاکھ 31 ہزار 963 ہے۔

 
Spread the love
جواب دیں
Related Posts