کرپٹو کرنسی فراڈ میں پاکستانیوں کے ڈوبے18ارب واپس ملنے کی امید

پاکستان میں ہونے والے آن لائن فراڈ پر وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے عالمی کرپٹوایکسچینج بائنانس جواب طلب کیا تھا۔عالمی کرپٹو ایکسچینج نے پاکستان میں ہونے والی تحقیقات میں تعاون کے لئے ایف آئی اے سے رابطہ کرلیا ہے۔ معاملہ کی انکوائری کرنے والے ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمران ریاض نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ بائنانس نے تحقیقات کے لئے دو ماہرین کو مقرر کردیا ہے۔ اس سلسلے میں بائنانس کی جانب سے پہلے فون پر رابطہ کیا گیا اور بعد میں باقاعدہ طور پر ای میل کے ذریعے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے۔

واضح رہے ایف آئی اے سائیبر کرائم کو 9 آن لائن ایپلیکشن کے ذریعے اربوں روپے فراڈ کی شکایات ملی تھیں جسکے بعد ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کیا۔ پاکستان میں بائنانس پر رجسرڈ 11 موبائل فون ایپلیکشن دسمبر میں اچانک بند ہوگئی تھیں۔ ان ایپلیکشن پر ہزاروں پاکستانی رجسٹرڈ تھے جنہوں نے تقریباً 18ارب روپے کا سرمایہ لگایا ہوا تھا اور ان ایپلیکشن کے اچانک بند ہونے سے پاکستانیوں کا تمام سرمایہ ڈوب گیا تھا۔
Spread the love
جواب دیں
Related Posts