سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر شاہراہ فیصل پر قائم نسلہ ٹاور کو منہدم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ حفاظتی اقدامات کے طور پر نسلہ ٹاور کے اطراف کی تمام سڑکوں کو آمد و رفت کے لئے بند کررکھا ہے۔ حکام کے مطابق 15 منزلہ نسلہ ٹاور 4منزلوں پر پارکنگ تھی جبکہ 11منزل پر رہائشی فلیٹ تھے۔ عمارت کو گرانے کا سلسلہ جاری ہے اوررہائش کیلئے بنائی گئی 11منزل میں سے 7منزل کو گرایا جاچکا ہے۔ بالائی منزل پر مشینری لگاکر دیگر حصہ کو بھی منہدم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔عمارت کو گرانے کا کام تین شفٹوں میں کیا جارہا ہے، نسلہ ٹاور کے اطراف کسی بھی ناخوشگوار واقعہ اور احتجاج سے بچنے کیلئے دفعہ 144 کا بھی نفاذ کیا گیا ہے جسکے تحت چار سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے۔ پابندیوں کا اطلاق نسلہ ٹاور کے مکمل مسمار ہونے تک رہے گا۔واضح رہے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے بعد 24نومبر کو نسلہ ٹاور کو منہدم کرنے کا آغاز ہواتھا۔