محکمہ موسمیات نے کراچی میں ستمبر کے آخری ہفتے میں بارش کے ایک اور اسپیل کے آنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔
بائیس 22 سے 23 ستمبر کے درمیان شہر میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ آئیندہ 24 گھنٹوں میں شہر کا موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آج ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اورخشک رہےگا۔ تاہم آئیندہ دنوں میں درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا بھی امکان ہے ۔