آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک وزیر دفاع نے ملاقات کی ،جس میں باہمی دلچسپی ، دفاع اور سکیورٹی سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی،ملاقات میں خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی . پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترک وزیر دفاع سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں،یہ تعلقات اب دیر پا شراکت داری میں تبدیل ہو رہے ہیں .
آئی ایس پی آر کے مطابق ترک وزیر دفاع نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا،معزز مہمان نے دہشتگردی کیخلاف بھی پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کی .