صوبہ سندھ میں بھی کورونا وبا کی دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے۔۔ کیسز میں یومیہ بنیادوں پر اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔۔ سندھ کے وزیراعلی مراد علی شاہ کا کروناٹیسٹ بھی مثبت آگیا
ترجمان وزیراعلی سندھ نے بھی خبر کی تصدیق کر دی۔۔ مرادعلی شاہ کے مطابق انہیں جمعے ہلکا بخار محسوس ہوا تھا نماز جمعہ کے بعد وزیراعلی سندھ نے کورونا ٹیسٹ کرایا تھا جو مثبت آگیا۔
وزیراعلی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی ہدایت پر خود کو قرنطینہ کرلیا۔۔ ہلکا بخار ہے تاہم طبیعت کافی بہتر ہے۔۔۔ وزیراعلی سندھ اپنے ہر بیان میں شہریوں سے بھی احتیاط کی اپیل کرتے رہے ہیں۔۔