کراچی:ملک میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔ بچوں کی صحت پرکوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔ اسکولوں کی بندش کا فیصلہ 23 نومبر کو اسلام آباد میں صوبائی قیادت سے مشورہ کرکے کریں گے۔ ان خیالات کا اظہاروفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
وفاقی وزیر تعلیم کاکہنا تھا کہ کراچی پیکج پر 100 فیصد عمل درآمد ہو گا۔لوکل گورنمٹ کے نظام کے حوالے سے کام ہوگیاہے۔
شفقت محمود کا کہنا تھا کہپورے ملک میں نصاب کو ایک کرنے کی کوشش کررہے ہیں،ٹیلی اسکول کو 80لاکھ بچے دیکھ رہے ہیں۔صوبائی وزیر سعید غنی سے تعلیمی معاملات کو ٹھیک کررہے ہیں