کراچی:25 سال کے طویل انتظار کے بعد کراچی سرکلر ریلوے دوبارہ ٹریک پر آ گئی،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ابتدائی طور پر سٹی اسٹیشن اور پپری کے درمیان کے سی آر سروس کا افتتاح کیا۔وفاقی وزیر نے ابتدائی طور پر یک طرفہ کرایہ 50 روپےکے بجائے 30 روپے مقرر کرنےکا بھی اعلان کیا۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی تاریخ میں کے سی آر کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا سپریم کورٹ کے حکم پر صدق دل سے عملدرآمد کر رہے ہیں، عدالت نے سب کو چابی دی تو کام چلا۔ انہوں نے کہا کراچی میں بڑا قبضہ مافیا ہے، ریلوے کی زمین پر لوگوں نے قبضے کیے ہوئے ہیں، سندھ حکومت کوشش کرے گی تجاوزات ختم کرائے، ٹرین چلتی رہے تو زندہ رہتی ہے، رک جائے تو لوگ چیزیں چوری کرلیتے ہیں، لوگوں نے ٹرینوں میں صابن اور تولیے نہیں چھوڑے وہ بھی چوری کرلیے۔