اپوزیشن این آر او کے لئے انسانی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد  این آر او کے حصول کیلئے انسانی زندگیاں خطرے میں ڈال رہا ہے، واضح کردوں یہ لاکھوں جلسے کرلیں این آر او نہیں ملے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ملک میں کورونا کی دوسری لہر تشویش ناک ہے، پشاور اور ملتان میں 200 فیصد، کراچی میں 148 فیصد، لاہور میں 114 فیصد اور اسلام آباد میں 65 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہوا تو مجبوراً مکمل لاک ڈاؤن پر جانا ہو گا اور لاک ڈاؤن کی ذمہ دار پی ڈی ایم ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے حزب مخالف این آر او جیسے ہدف کے تعاقب میں ہے، اپوزیشن این آر او کے حصول کی مایوس کن کوششوں میں نہایت سفاکیت سے عوام کی زندگیاں اور روزگار تباہ کر رہی ہے، میں واضح کر دوں کہ اپوزیشن لاکھوں جلسے کر لے، کوئی این آر او نہیں ملے گا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts