Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پچیس مارچ 1992، پاکستان آج کے دن کرکٹ کا عالمی چیمپیئن بنا

کرکٹ کے میدان پر پاکستان نے آج سے 31 برس قبل پہلی مرتبہ عالمی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دے کر ورلڈ کپ جیتا تھا۔

آسٹریلیا کے تاریخی میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان نے عالمی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ پاکستان کے کرکٹ چیمپیئن بننے کی 31ویں سالگرہ پر آئی سی سی نے بھی مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔

انگلینڈ کے خلاف فائنل میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 250 رنز کا ہدف دیا۔

کپتان عمران خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 72 رنز کی اننگز کھیلی۔ جاوید میانداد نے 58 رنز بنائے۔ انضمام الحق اور وسیم اکرم نے برق رفتاری سے بیٹنگ کی اور بالترتیب 42 اور 33 رنز بنائے۔

 ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم 227 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی تھی اور یوں پاکستان نے انگلینڈ کو 22 رنز سے شکست دے کر کرکٹ کا عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

وسیم اکرم نے بیٹنگ کے بعد باؤلنگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 3 اہم وکٹیں حاصل کیں۔ مشتاق احمد نے بھی 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عاقب جاوید کے حصے میں 2 اور کپتان عمران خان کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

پاکستان کرکٹ کے تاریخی دن پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر 1992ء کے ورلڈ کپ کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔

آئی سی سی نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ 1992ء میں آج کے دن عمران خان کی ٹیم نے انگلینڈ کو شکست دے کر پہلی بار کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے کا اعزار حاصل کیا تھا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts