Search
Close this search box.

لیجنڈز کرکٹ لیگ، پاکستانی سپراسٹارز آج ان ایکشن ہوں گے

قطر کے دارلحکومت میں دوحہ میں آج سے لیجنڈز کرکٹ لیگ کا آغاز ہورہا ہے۔ لیگ میں دنیا بھر کے کئی مایہ ناز ریٹائرڈ کرکٹرز حصہ لیں گے۔ شاہد آفریدی، شعیب اختر سمیت پاکستانی سپر اسٹارز آج ان ایکشن ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی، مصباح الحق، شعیب اختر، سہیل تنویر اور عبدالرزاق دوحہ پہنچ چکے ہیں جو کہ آج سے شروع ہونے والی لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

پاکستانی کرکٹرز لیجنڈز لیگ میں ایشیاء لائنز ٹیم کی نمائندگی کریں گے جسکی قیادت شاہد آفریدی کریں گے۔ لیگ کا پہلا ہی میچ ایشیاء لائنز اور انڈیا مہاراجاز کے درمیان ہے۔ انڈیا مہاراجاز کی کپتانی گوتم گمبھیر کے سپرد کی گئی ہے۔

انڈیا مہاراجاز کی ٹیم میں عرفان پٹھان، سریش رائنا، ہربھجن سنگھ، محمد کیف، سری سانتھ، روبن اتھاپا، اشوک ڈانڈا، پریگیان اوجھا، پرویندر اوانا اور مندوندر بسلا شامل ہیں۔

پاکستانی کرکٹرز نے گزشتہ روز دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ پریکٹس سیشن میں بھی حصہ لیا۔ دیگر ممالک کے کرکٹرز بھی لیگ میں شرکت کیلئے دوحہ پہنچ چکے ہیں۔

لیجنڈز لیگ میں شریک تیسری ٹیم ورلڈ جائنٹس کی ہے جسکی قیادت سابق آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کے سپرد کی گئی ہے۔  لیجنڈز لیگ کرکٹ 10 سے 20 مارچ تک کھیلی جائے گی۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں