Search
Close this search box.

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمدحفیظ کے گھر چوری کی واردات

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمدحفیظ بھی چوروں اور لٹیروں سے محفوظ نہ رکھ سکے۔ ڈاکوؤں نے لاہور میں محمدحفیظ کے گھر کا صفایا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں واقع محمدحفیظ کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی۔ چور محمد حفیظ کے گھر عقبی راستے سے گھسے سابق کپتان کے کمرے کا دروازہ توڑ کر بھی واردات کی۔

چور اتوار اور پیر کی درمیانی شب رات 2 بجے سے 5 بجے تک واردات کرتے رہے۔ چور ملکی و غیرملکی کرنسی سمیت اہلیہ کا زیور بھی لے اڑے۔

محمد حفیظ اور ان کے اہلخانہ پاکستان سپرلیگ کی وجہ سے گھر پر موجود نہ تھے۔ محمدحفیظ پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے ہیں اور ان دنوں راولپنڈی میں موجود ہیں۔

لاہور پولیس نے سی سی ٹی وی ویڈیوز لے کر تفتیش شروع کردی ہے اور محمدحفیظ کے گھر ڈکیتی کرنے والے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں