Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

ویلنٹائن ڈے پر دل کا جزیرہ برائے فروخت، قیمت 5 ارب روپے

دنیا بھر میں آج محبت کا دن ویلنٹائن ڈے منایا جارہا ہے۔ ہر سال 14 فروری کو یہ دن منایا جاتا ہے لیکن اس سال کروشیا میں ویلنٹائن ڈے پر دل کا جزیرہ برائے فروخت ہے جسکی قیمت پاکستانی روپے میں 5 ارب روپے ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  ویلنٹائن ڈے کے موقع پر دل کی شکل کے  ایک جزیرے کا کچھ حصہ فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ یہ جزیرہ یورپی ملک کروشیا میں ہے جس کا کچھ حصہ فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

دل کی شکل والے اس جزیرے کا نام Galesnjak ہے،اس جزیرے کا کل رقبہ ایک لاکھ 42 ہزار مربع میٹر ہےجس میں سے تقریباً 40 ہزار مربع میٹر کا حصہ فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے، اس کی قیمت ساڑھے 18 ملین ڈالرز( یعنی  تقریباً 5 ارب پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس جزیرے پر سیاحوں کی جانب سے ہر سال 10 لاکھ سے زیادہ تصاویر لی جاتی ہیں۔ حالانکہ اس جزیرے میں نہ کوئی ہوٹل ہے اور نہ ہی کوئی ریستوران، پھر بھی دنیا بھر کی بڑی سے  بڑی شخصیات میں یہ جزیرہ بہت مقبول ہے۔

رپورٹس کے مطابق معروف امریکی گلوکارہ بے ونس نے اپنی اُنتالیس ویں سالگرہ اسی جزیرے پر منائی، اس کے علاوہ گزشتہ  سال امریکی باسکٹ بال اسٹار مائیکل جارڈن اور ایمازون کے مالک جیف بیزوز نے  بھی یہاں کی سیر کی۔

 

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں