سندھ پریمیئرلیگ کیلئے تمام 6 ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ ٹیموں کا انتخاب ڈرافٹ سسٹم کے ذریعے کیا گیا۔ لیگ میں سرفرازاحمد، شعیب ملک، شاداب خان، عماد وسیم، شان مسعود، شاہنواز داہانی اور شرجیل خان سمیت کئی نامور کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔
سندھ پریمیئر لیگ میں چھ ٹیمیں سکھر پیٹریاٹ، بینظیر آباد لالز، کراچی گلیڈی ایٹر، لاڑکانہ چیلنجرز، خیرپور رائلز اور حیدر آباد بہادرز حصہ لے رہی ہیں۔ لیگ کا پہلا ایڈیشن 14 سے 25 دسمبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا، پی سی بی نے لیگ کے لیے این او سی جاری کر دیا ہے۔
ٹیموں کے انتخاب کیلئے ڈرافٹ کی تقریب کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہوئی۔ نگراں وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز، وزیر کھیل ڈاکٹر سید جنید علی شاہ، کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب، اور لیگی چیئرمین ملک اسلم بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
لیگ کی چھ فرنچائزز نے پانچ مختلف کیٹیگریز کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ ان کیٹیگریز میں پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور، ایمرجنگ کیٹیگریز اور سندھی ایمرجنگ کیٹیگریز شامل تھیں۔
ایس پی ایل کے قوانین کے مطابق ہر فرنچائز کو ایک آئیکون پلیئر، دو پلاٹینم پلیئرز، تین ڈائمنڈ، تین گولڈ، چار سلور، دو ایمرجنگ پلیئرز اور پانچ سندھی ایمرجنگ پلیئرز منتخب کرنے کا حق حاصل تھا۔
بینظیرآباد لالز
سندھ پریمیئرلیگ کی فرنچائز بینظیرآباد لالز نے آئیکون پلیئر میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کا انتخاب کیا جبکہ سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو برانڈ ایمبسڈر مقرر کیا گیا ہے۔
بینظیرآباد لالز نے پلاٹینیئم کیٹگری میں احمد شہزاد اور فہیم اشرف، ڈائمنڈ کیٹگری میں ارشداقبال، صہیب مقصود اور وہاب ریاض، گولڈ کیٹگری میں عرفات منہاس، حارث سہیل اور ریحان آفریدی کا انتخاب کیا گیا۔
سلور کیٹگری میں یاسر خان، عبدالرافع، شایان شیخ، سلمان حنیف، ایمرجنگ کیٹگری میں علی حسن بلوچ، علی رزاق اور سندھی ایمرجنگ کیٹگری میں محمدعمر اعجاز، متیب احمد، محمد سعد آصف اور وہاب حسن کا بینظیرآباد لالز نے انتخاب کیا۔ سندھی ایمرجنگ کیٹگری میں بینظیرآباد لالز کی ٹیم ایک کھلاڑی اور منتخب کرسکتی ہے۔
حیدرآباد بہادرز
حیدرآباد بہادرز نے سابق کپتان شعیب ملک کو آئیکو پلیئر مقرر کیا ہے جبکہ اعظم خان برانڈ ایمبسڈر ہوں گے۔ پلاٹینیئم کیٹگری میں خوشدل شاہ اور انورعلی حیدرآباد بہادرز کا حصہ بنے۔ عثمان خان، میر حمزہ اور حسن نواز کا ڈائمنڈ کیٹگری میں انتخاب کیا گیا۔
گولڈ کیٹگری میں آصف آفریدی، علی شفیق، احمد دانیال، سلور کیٹگری میں محمدفیضان، مہران ممتاز، محمد بلال منیر، آکاشتہ طاہر اور ایمرجنگ کیٹگری میں جہانداد خان اور محمد سمیر خان منتخب ہوئے۔
سندھی ایمرجنگ کیٹگری میں حیدرآباد بہادرز نے 4 کھلاڑیوں کو منتخب کیا جو حسیب الرحمان، محمدارباز خان، حمزہ شاہ اور آصف علی چانڈیو ہیں۔
کراچی گلیڈی ایٹرز
کراچی گلیڈی ایٹرز نے عمادوسیم کو آئیکون اور افتخاراحمد کو برانڈ ایمبسڈر مقرر کیا ہے۔ پلاٹینیئم کیٹگری میں محمدحارث اور حیدر علی جبکہ ڈائمنڈ کیٹگری میں سلمان ارشاد، صاحبزادہ فرحان اور محمدوسیم جونیئر منتخب ہوئے۔
گولڈ کیٹگری میں عمیر بن یوسف، زاہد محمود، محمدعمران جونیئر، سلور کیٹگری میں خواجہ محمد نافع، محمدعامر خان، ایمل خان اور آرش علی خان جبکہ ایمرجنگ کیٹگری میں منیب واثق اور علی اسحاق منتخب ہوئے۔ سندھی ایمرجنگ کیٹگری میں کراچی گلیڈی ایٹرز نے عدیل میئو اور تیمور مصطفیٰ منتخب ہوئے۔
خیرپور رائلز
خیرپور رائلز نے آئیکون پلیئرز میں شان مسعود کا انتخاب کیا جبکہ برانڈ ایمبسڈر میں خیرپور نے ابھی کوئی کھلاڑی منتخب نہیں کیا۔ پلاٹینیئم کیٹگری میں ابراراحمد اور عامر جمال کا انتخاب کیا گیا۔
ڈائمنڈ کیٹگری میں حسیب اللہ خان، ثمین گل اور قاسم اکرم، گولڈ کیٹگری میں طاہر بیگ، خرم شہزاد اور عثمان قادر، سلور کیٹگری میں محمدزاہد، عثمان خالد، محمدنعیم اور طیب عباس شامل ہیں۔ ایمرجنگ کیٹگری میں فہام الحق اور اویس رحیم شاہ جبکہ سندھی ایمرجنگ کیٹگری میں سہیل خان اور سید حمزہ سجاد کا انتخاب کیا گیا۔
لاڑکانہ چیلنجرز
شاہنواز داہانی لاڑکانہ چیلنجرز کے آئیکون پلیئر اور سابق کپتان سرفرازاحمد برانڈ ایمبسڈر مقرر ہوئے۔ پلاٹینیئم کیٹگری میں محمدنواز اور اسد شفیق کا انتخاب کیا گیا۔ ڈائمنڈ کیٹگری میں عباس آفریدی، طیب طاہر اور عمید آصف منتخب ہوئے۔
گولڈ کیٹگری میں کاشف علی، سفیان مقیم، بسمہ اللہ خان، سلور کیٹگری میں عرفان اللہ شاہ، اعتزاز حبیب، شاہزیب بھٹی اور حسن محسن، ایمرجنگ کیٹگری میں محمد سدیس خان اور علی میئو جبکہ سندھی ایمرجنگ کیٹگری میں شارزی صدیق، میت راجہ اور سید فہد شامل ہیں۔
سکھر پیٹریاٹ
سکھر پیٹریاٹ نے آئیکون پلیئرز میں شرجیل خان اور برانڈ ایمبسڈر رومان ریئس کو مقرر کیا ہے۔ پلاٹینیئم کیٹگری میں صائم ایوب اور یاسر شاہ، ڈائمنڈ کیٹگری میں کامران غلام، ذیشان اشرف اور احسن بھٹی جبکہ گولڈ کیٹگری میں عمران رندھاوا، بلاول بھٹی اور خالد عثمان منتخب ہوئے۔
سلور کیٹگری میں علی ماجد شاہ، شارون سراج، عدنان ریاض اور رانا محمدنعیم، ایمرجنگ کیٹگری میں محمدعزیر ممتاز اور محمدریاض خان جبکہ مظہرعلی کاندھارو اور بلال احمد سندھی ایمرجنگ کیٹگری میں منتخب ہوئے۔