Search
Close this search box.

وفاقی کابینہ کی 20 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری

وفاقی کابینہ نے 20 دواؤں کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق زیادہ تر ادویات کی قیمتوں میں 30 فیصد کمی کی گئی ہے۔

وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کے مطابق وفاقی کابینہ نے 20 دواؤں کی قیمتوں میں کمی اور 54 نئی ادویات کی قیمتوں کے تعین کی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی وزیر صحت  عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ مختلف بیماریوں میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کی جانب ایک اور قدم ہے۔

بلڈ پریشر، کینسر اور آنکھوں کی بیماریوں میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے جبکہ 54 نئی ادویات کی قیمتیں فکس کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر صحت قادر پٹیل کا کہنا ہے کہ نئی دوائیں کینسر سمیت مختلف بیماریوں میں استعمال ہوں گی، حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے مؤثر اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے پُرعزم ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ڈریپ میں میرٹ اور شفافیت کے نظام کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہیں، معیاری دواؤں کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔ ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ زیادہ تر ادویات کی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں