اے این ایف کی کراچی میں کارروائی، تندور میں چھپاکر منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اینٹی نارکوٹکس فورس نے سعودی عرب منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ منشیات نجی کورئیر کمپنی کے ذریعے تندور میں چھپا کر اسمگل کی جارہی تھی۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کا کہنا ہے کہ اے این ایف نے خفیہ اطلاع پر شارع فیصل پر واقع نجی کوریئر آفس میں کارروائی کی جس دوران تندور کے ذریعے سعودی عرب منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ کارروائی میں جدہ بھیجے جانیوالے تندوروں سے جذب شدہ آئس برآمد کی گئی ہے، 6 تندوروں سے مجموعی طور پر 56 کلو جذب شدہ آئس برآمد ہوئی ہے جب کہ کورئیرکے ذریعے سامان بھیجنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزم نے بس کے ذریعے مزید 5 تندور کراچی پہنچنے کی بھی تصدیق کی جس کے بعد 2 تندور سہراب گوٹھ اور 3 تندور لیاری سے برآمد کیے گئے ہیں جب کہ 11 تندوروں سے مجموعی طور پر88 کلو 500 گرام آئس برآمدکی گئی ہے۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts