پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کراچی میں شیڈول ٹیسٹ میچ کی ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی ہے۔ شائقین کرکٹ آن لائن کے ساتھ ٹکٹ فروخت کرنے والی کمپنی کی مقرر کردہ آؤٹ لیٹس سے بھی ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول میچ کیلئے ٹکٹوں کی قیمت 150 روپے سے 500 روپے تک مقرر کی گئی ہے۔ جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ صرف 150 روپے میں خریدے جاسکتے ہیں۔
فرسٹ کلاس انکلوژرز کے ٹکٹ 250 روپے، پریمیئم انکلوژرز کے ٹکٹ 300 روپے اور وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ 500 روپے میں دستیاب ہیں۔
Tickets for Karachi Test go on sale on Tuesday
More details ➡️ https://t.co/OQNsCzqSEh#PAKvENG | #UKSePK
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) December 12, 2022
شائقین کرکٹ کی آسانی کیلئے آن لائن کے ساتھ آؤٹ لیٹس سے بھی ٹکٹ فروخت کئے جارہے ہیں۔ ناظم آباد میں اصغر علی شاہ اسٹیڈیم میں میچ کے ٹکٹ دستیاب ہیں۔
ملینیئم مال سے متصل آر جے مال اور کورنگی نمبر 4 ، سیکٹر 35 ایف میں بھی شائقین کرکٹ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کے آؤٹ لیٹس بنائے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ ٹکٹ فروخت کرنے والی کمپنی نے شہر میں 2 مقامات پر نمائش چورنگی اور کلفٹن میں تلوار چوک پر اپنی وین بھی کھڑی کی ہیں ۔ یہاں سے بھی شائقین میچ کے ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔
آؤٹ لیٹس پر ٹکٹ صبح 9 بجے شام 6 بجے تک خریدے جاسکتے ہیں۔ 4 سال سے زائد عمر کے بچوں کیلئے ٹکٹ خریدنا ضروری ہے۔ شائقین کرکٹ اسٹیڈیم آتے وقت ٹکٹ ، اصل شناختی یا بچوں کے بے فارم ساتھ رکھنا لازمی ہوگا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ 17 دسمبر سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گی۔ 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔