Search
Close this search box.

کراچی کے سندھ گورنمنٹ سروسز اسپتال میں بائیو کیمیکل لیب قائم

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے سندھ سروس اسپتال میں بائیو کیمیکل لیب قائم کر دی گئی۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے بائیو کیمیکل لیب کا افتتاح کیا۔

وزیرصحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے لیب کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس لیب میں تربیت یافتہ عملہ موجود ہے۔

بائیو کیمیکل لیب میں پی ایچ ڈی، ماسٹر کوالیفائیڈ اسٹاف کو رکھا گیا ہے جنہیں اس کام کیلئے ایک سال تک مشینوں کی ٹریننگ بھی دی گئی ہے۔ 

ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس لیب کی مدد سے نیوروٹک، منشیات اور خوراک کی آلودگی جیسے مسائل کا تجزیہ کر کے حل نکالا جا سکتا ہے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے مذید کہا کہ شہر میں ایک اور بائیو کیمیکل لیب کی ضرورت ہے اور وہ بھی جلد ہی تعمیر کر لی جائے گی۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں