وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی۔
وفاقی وزیراطلاعات مریم اونگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی طبعیت دو دنوں سے ناساز تھی۔
وزیراعظم شہباز شریف کورونا پازیٹو ہوگئے ہیں۔ دو روز سے طبیعت ناساز تھی۔ ڈاکٹر کے مشورے سے آج کرونا ٹیسٹ کروایا گیا عوام اور کارکنان سے وزیراعظم کی جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل ہے۔
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) November 15, 2022
ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد آج کورونا ٹیسٹ کروایا گیا تو اس میں وزیراعظم شہباز شریف میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ مریم اونگزیب نے عوام اور کارکنان سے وزیراعظم شہباز شریف کی جلد صحتیابی کی دعا کی اپیل بھی کی۔
واضح رہے وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ روز ہی لندن سے وطن واپس پہنچے تھے۔ شہباز شریف نواز شریف سے اہم مشاورت کیلئے لندن گئے تھے۔
شہباز شریف ماضی میں بھی مہلک وائرس کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں جسکے بعد بھی انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا تھا۔