کراچی کے بیشتر شہریوں نے بلدیاتی نظام میں عوامی مسائل کے حل کیلئے جماعت اسلامی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ سماجی تنظیم پلس کنسلٹنٹ سروے کے مطابق کراچی کے شہری امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کو میئر دیکھنا چاہتے ہیں۔
یہ تازہ اعداد و شمار ایک سروے کے ذریعے سامنے آئے ہیں جس میں سیکڑوں کراچی والوں سے سب سے زیادہ آواز اٹھانے والے سیاسی رہنماؤں کے بارے میں پوچھا گیا تھا جو ان کی نظر میں کراچی کے مسائل حل کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں اور انہیں اگلا میئر ہونا چاہیے۔
Thread 1/5
Leaders that are Most Vocal for Karachiites
A study conducted in October 2022, revealed that Karachiites are very much clear about their leadership choices.
Pulse Consultant conducted a survey amongst all 07 districts of #Karachi with more than 1K+ respondents … pic.twitter.com/tPD5ffF1jH
— Pulse Consultant (@PulseConsultant) November 2, 2022
پلس کنسلٹنٹ سروے کے مطابق بیشتر کراچی والے جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان کو بطور لیڈر سب سے توانا آواز سمجھتے ہیں۔ عوام کے مطابق جماعت اسلامی کراچی کے مسائل حل کرسکتی ہے اور امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کو اگلا میئر ہونا چاہئے۔
کراچی کے سابق میئر اور سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال کراچی والوں کی ترجیح میں دوسرے نمبر پر ہیں لیکن تعداد کے لحاظ سے دیکھا جائے تو کراچی والوں کی پہلی پسند اور دوسری پسند میں نمایاں فرق ہے، تقریباً تمام سوالات کے جواب میں نصف سے زیادہ جواب دہندگان نے حافظ نعیم الرحمان کا نام لیا۔
سروے سے معلوم ہوتا ہے کہ جماعت اسلامی اور حافظ نعیم الرحمٰن نے شہر کے لوگوں کی اکثریت کو متاثر کیا ہے کیونکہ 51 فیصد کراچی والے انہیں شہر کے اگلے میئر کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔
ان کے بعد مصطفٰی کمال کو 14 فیصد، پی ٹی آئی کے شمیم نقوی کو 7 فیصد، پیپلزپارٹی کے مرتضیٰ وہاب کو 5 فیصد اور ایم کیو ایم (پاکستان) کے وسیم اختر کو 4 فیصد کراچی والے شہر کا اگلا میئر دیکھنا چاہتے ہیں۔