مینو بند کریں
Search
Close this search box.

ٹریفک حادثات میں اموات دہشتگردی کے واقعات سے زیادہ ہیں، پابندی پر عملدرآمد نہ ہونے پرعدالت برہم

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک پر پابندی کے باجود حکم پرعمل درآمد پرنہ ہونے ٹریفک پولیس پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک حادثات میں اموات دہشت گردی کے واقعات سے زیادہ ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ میں ہیوی ٹریفک پر پابندی سے متعلق درخواست پرسماعت ہوئی حکم پرعمل درآمد پرنہ ہونےعدالت نے ٹریفک پولیس پربرہمی کا اظہارکیا۔

جسٹس ندیم اختر نے ریمارکس دیے کہ 15 سال سےعدالتی احکامات پرعمل نہیں ہورہا ہے ٹریفک حادثات میں اموات دہشتگردی کے واقعات سے زیادہ ہیں۔

جسٹس ندیم نے کہا کہ 27 اگست 2007 کو حکم دیاتھا کہ ہیوی ٹریفک کو دن کے اوقات میں شہر میں داخل نہیں ہونے دیا جائے ہیوی ٹریفک کے شہرمیں داخلہ، پابندی کے اوقات پرعمل نہیں کیا جا رہا ہے۔

اگر ایسا ہے تو پھر آئی جی سندھ کو بلوا لیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ گڈزٹرانسپورٹ اورہیوی ٹریفک پورا دن شہرمیں چلتی ہے لگتا ہے اس شہر میں پولیس ہے ہی نہیں۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ عدالتی احکامات پرعملدرآمد کیا جا رہا ہے جس پر جسٹس ندیم اختر بولےعدالتی احکامات پرعملدرآمد نہیں ہورہا ہے، عدالت میں موجود تمام افراد جانتے ہیں احکامات پرعمل نہیں ہورہا ہے۔

جسٹس ندیم اختر نے کہا کہ احکامات پرعملدرآمد کا دعویٰ آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے، جس کے بعد ایس ایس پی ٹریفک نے کہا کہ انشاءاللہ عدالتی احکامات پرعملدرآمد کرائیں گے۔ جس پر جسٹس ندیم اختر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ کے علاوہ بھی بہت کچھ کرنا ہوتا ہے۔

عدالت نے سرکاری وکیل کو جواب جمع کرانے کی آخری مہلت دیتے ہوئے کہا کہ ہیوی ٹریفک کا شہر میں داخلہ پر پابندی سے متعلق میکنیزم پیش کریں۔ آئندہ سماعت پرڈی آئی جی ٹریفک طلب کو کرلیا اور سماعت 8 دسمبرتک ملتوی کردی۔

جواب دیں