Search
Close this search box.

محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے ہفتے سے موسم سرد ہونے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آئندہ دنوں میں درجہ حرارت کم ہونے اور موسم سرد ہونے کی پیشگوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ مختلف علاقوں میں صبح کے وقت دھند کے باعث حدنگاہ 3 کلومیٹر رہ گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا موسم خشک اور دن میں درجہ حرارت32سے 34ڈگری تک رہے گا۔ صبح کےوقت کم سے کم درجہ حرارت 20.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوامیں نمی کا تناسب 82 فیصد ریکارڈ کیا گیا، شہر میں ہوا ئیں شمال مشرق اورجنوبی مغرب سےچل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں درجہ حرارت کم اور موسم سرد ہونے کی پیشگوئی کردی ہے۔ کراچی میں اس بار موسم سرما معمول سے طویل ہونے کا بھی امکان موجود ہے۔

دوسری جانب ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم خشک اور شمالی علاقہ جات میں سرد رہے گا، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں