Search
Close this search box.

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ

کورکمانڈر بہاولپور اور آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹننٹ جنرل فیض حمید نے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیفٹننٹ جنرل فیض حمید کا نام آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے وزیراعظم کو ارسال کی گئی سمری میں بھی شامل تھا۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق لیفٹننٹ جنرل فیض حمید ملازمت کی مدت مکمل ہونے سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔ تاہم قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کے فیصلے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

لیفٹننٹ جنرل فیض حمید کی مدت ملازمت 30 اپریل 2023 کو ختم ہورہی ہے۔ جنرل فیض حمید اس وقت کور کمانڈر بہاولپور کے عہدے پر تعینات ہیں۔

واضح رہے کہ نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کے حوالے سے حکومت کو جی ایچ کیو سے جن 6 ناموں کی سمری موصول ہوئی تھی ان میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا نام بھی شامل تھا۔

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا تعلق صوبہ پنجاب کے شہر چکوال سے ہے اور انکا کا شمارپاک فوج کے انتہائی تجربہ کار افسران میں کیا جاتا ہے۔ پاس آؤٹ ہونے کے بعد فیض حمید بلوچ رجمنٹ کا حصہ بنے۔ اپریل 2019 میں ان کی ترقی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ہوئی۔

اسی برس جون میں انہیں پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹرا سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کا سربراہ مقرر کیا گیا۔  اس تعیناتی سے قبل وہ جی ایچ کیو میں ایڈجوٹنٹ جنرل کے عہدے پر بھی فائز رہے۔

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید راولپنڈی میں ٹین کورکے چیف آف اسٹاف، پنوں عاقل میں جنرل آفیسر کمانڈنگ اور آئی ایس آئی میں ڈی جی کاؤنٹر انٹیلیجنس سیکشن کے طور بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

اکتوبر 2021 میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی بطور کور کمانڈر پشاور تعیناتی ہوئی۔ چند ماہ بعد انہیں کورکمانڈر بہاولپور تعینات کردیا گیا۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں